این آر او عملدرآمد کیس وزیراعظم خط لکھنے یانہ لکھے سے متعلق کل سُپریم کورٹ کو جواب دینگے

این آر او عملدرآمد کیس وزیراعظم خط لکھنے یانہ لکھے سے متعلق کل سُپریم کورٹ کو ...

اسلام آباد (اے پی اے) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دے دیئے گئے، این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت آٹھ اگست کو ہوگی۔ مقدمات کی سماعت کے لئے دو تین رکنی اور ایک دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، تین رکنی بینجز کی سربراہی باالترتیب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس آصف کھوسہ کریں گے جبکہ دو رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل ہوگا، این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کریں گے، عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ آٹھ اگست کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرے گا۔ 8 اگست (بروز بدھ) کو سپریم کورٹ میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو جواب دینا ہوگا کہ وہ سوئس حکام کو خط لکھیں گے یا نہیں عدالت نے اس مقدمہ میں چھ آپشنز دیئے تھے۔

مزید : صفحہ اول