ہنر مند خواتین کیلئے جامع پالیسی مرتب کررہے ہیں، ذکیہ شاہنواز

ہنر مند خواتین کیلئے جامع پالیسی مرتب کررہے ہیں، ذکیہ شاہنواز

لاہور(لیڈی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ہنر مند خواتین کو ان کی محنت کا بھرپور معاوضہ دینے کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں غیرسرکاری فلاحی تنظیم ہو م نیٹ پاکستان(Home Net Pakistan)کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صنعتوں کا تحفظ اور خواتین کارکنوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دینے کے لئے خواتین ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں گھریلو خواتین معاشی خود کفالت کیلئے مختلف کام کرتی ہیں۔جن میں سلائی کڑھائی اور دیگر گھریلو دستکاریاں شامل ہیں لیکن مڈل مین کی وجہ سے خواتین کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ نہیں ملتا ۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے شرکا وفد کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ ان تجاویزکی روشنی میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی اور ان کی معاشرتی بھلائی کو یقینی بنائے گی۔ ہوم نیٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر امّ لیلیٰ نے ناخواندہ اور کم پڑھی لکھی گھریلو خواتین کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1