رواں مالی سال تعلیم پر 195ارب خرچ کئے جائینگے،مجتبیٰ شجاع

رواں مالی سال تعلیم پر 195ارب خرچ کئے جائینگے،مجتبیٰ شجاع

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہموجودہ مالی سال کے دوران تعلےم پر مجموعی طورپر 195ارب روپے خرچ کےے جائےں گے۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب مےں 6دانش سکولز قائم کےے جا چکے ہےں جبکہ تکمےل کے آخری مراحل مےںمزےد8 دانش سکولز رواں مہینے مےں مکمل کرلےے جائےں گے۔انہوں نے بتاےا کہ موجودہ مالی سال8دانش سکول قائم کےے جائےں گے جن کے لےے 2ارب روپے مختص کےے گئے ہےں۔ مختلف وفود سے ملاقات کے دوران میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہپنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے رواںسال وظائف حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کی تعداد 40ہزار ہو جائے گی-انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس حکومت پنجاب نے سوا لاکھ ذہین طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر تقسیم کئے جبکہ موجودہ مالی سال مزےدسوالاکھ لیپ ٹاپ طلبا ءمیں تقسیم کئے جائیں گے-

مزید : میٹروپولیٹن 1