شادباغ سستارمضان بازارارزاں نرخوں پر اشیاءضروریہ فروخت کرنے میں سر فہرست

شادباغ سستارمضان بازارارزاں نرخوں پر اشیاءضروریہ فروخت کرنے میں سر فہرست

لاہور (ج الف، تصاویر: ندیم احمد) صوبائی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستے داموں بھاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میںشادباغ “ میں لگائے گئے۔ سستا رمضان بازار کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی میں شہر کا نمبرون بازارہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ لاہور میں لگائے گئے 27 بازاروں میں شالامار ٹاﺅن کے زیر اہتمام گول گراﺅنڈ شادباغمیںلگایا جانے والا یہ شہر کا واحد بازار ہے جہاں دیگر مارکیٹ اور بازاروں کے مقابلے میں مقرر ریٹ سے بھی کم نرخوں پر اشیاءفروخت ہورہی ہیں۔ بڑے گوشت کا ریٹ 200 سو مقرر ہے مگرجہاں 180 روپے میں خریداروں کو ملتا ہے۔ بکرے کا گوشت کا ریٹ 4 سو مقرر ہے مگر یہ واحد بازار ہے جہاں انتظامیہ کے اعلیٰ انتظامات کے باعث ضلعی حکومت کے مقر کردہ ریٹوں سے بھی 25 سے 50 روپے کلو کم قیمت پر گوشت فروخت ہورہا ہے۔ یہ انکشافات گزشتہ روز مذکورہ بازار میں کیے گئے سروے کے دوران سامنے آئے۔ مقررہ قیمتوں پر سے ہر سستی اشیاءخورد و نوش کی فراہمی پر خریداروں نے بازارکے انچارج شہباز احمد انتظامیہ اور ڈی سی او لاہورکو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خریداروں نے اچھے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ شادباغ رمضان بازار میں اشیاءکا معیار تسلی بخش اور صارفین مطمئن ہیں۔روزنامہ پاکستان کے سروے کے مطابق شادباغ رمضان بازار میں اشیائے خورد ونوش کے نرخوں میں استحکام پایا گیا ہے جن کا اظہار مختلف صارفین نے کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں اشیائے خورد و نوش معیار کے مطابق ہیں اور نرخ بھی اوپن مارکیٹ سے کم ہیں جسکی وجہ سے ہم بآسانی چیزیں خرید سکتے ہیں۔ فاروق احمد، امتیازعلی، حاجی اسلم، عثمان احمد، نگہت سلطانہ، آمنہ سلیم اورعادل خان نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے بعد بھی سستے بازاروں کے انعقاد کو قائم کرتے ہوئے کمر توڑ مہنگائی کو قابو کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بڑا گوشت 200 روپے فی کلو بکرے کا گوشت 400 روپے اور مرغی کا گوشت 184 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سبزیوں میں آلو 30 روپے، شلجم 23 روپے، کریلے 22 روپے، شملہ مرچ 48 روپے جبکہ پھلوں میں خوبانی 68 روپے، کیلا 85 روپے، آم چونسہ 50 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ فاروق احمد اور عادل خان نے کہا کہ یہاں ریلیف کافی حد تک مل رہا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ایک چھت تلے سب کچھ مل رہا ہے۔ اسلم اور نگہت سلطانہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا اتنا ریلیف غریبوں کیلئے قابل ستائش ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ عام عوام کومزیدریلیف دیں تاکہ عوام کی رسائی بنیادی چیزوں پر ممکن ہوسکے۔ شاد باغ رمضان بازار میں شہریوں کی سہولت کیلئے جگہ جگہ پنکھے لگائے ہیں جبکہ صفائی کا تسلی بخش انتظام کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین جوق درجوق آنے کو ترجیح دیتے ہیں اس موقع پر ٹی او پی شہباز احمد نے ڈی سی او کی کاوشوں اورہدایات کی بدولت شاد باغ رمضان بازار کوخوش آئند اور اوپن مارکیٹ سے سستا قراردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1