پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بوگس الیکشن کی مذمت

پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بوگس الیکشن کی مذمت

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز تنظیم کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر تحسین ریاض کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نام نہاد تنظیم کی طرف سے بوگس الیکشن کروانے کی خبروں کی مذمت کی گئی۔ ڈاکٹر تحسین ریاض نے کہا کہ پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس کے باقاعدہ الیکشن ہوچکے ہیں۔ جو ہر سال مقررہ وقت پر ہوتے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہم اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں جبکہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل صاحبان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1