کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، سیاسی جماعت کا رہنماءقتل ، دوطالبات زخمی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، سیاسی جماعت کا رہنماءقتل ، دوطالبات زخمی
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، سیاسی جماعت کا رہنماءقتل ، دوطالبات زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیرشاہ پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورسٹاپ پر کھڑی دوطالبات زخمی ہوگئیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔قوم پرست سیاسی و مذہبی جماعت کے رہنماءمحمد شاہ کو نشانہ بنا کر قتل کیاگیا جس دوران سٹاپ پر دوطالبات سترہ سالہ وردہ اور بارہ نائلہ بھی فائرنگ کی زد میں آگئیں ۔پولیس کے مطابق لاش اور دونوں زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں بارہ سالہ نائلہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی