بجلی کا شارٹ فال 4000میگاواٹ پر پہنچ گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4000میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے۔انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق بجلی کی پیداوار 14186میگاواٹ جبکہ بجلی کی طلب 18192میگاواٹ ہے ۔
حکام نے بتایا کہ حالیہ لوڈشیڈنگ بجلی کی شدید کمی کے باعث ہے اور ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔