نیا دن ،نئی قیمت ،ہرہفتے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ طے کرنے کا فیصلہ

نیا دن ،نئی قیمت ،ہرہفتے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ طے کرنے کا فیصلہ
نیا دن ،نئی قیمت ،ہرہفتے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ طے کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہرہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق پندرہ دن کی بجائے ہر پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیاجائے گا جو منگل سے آئندہ پیر تک نافذالعمل رہیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کی مخالفت کی تھی ۔وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تین لاکھ ٹن یوریا بھی درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں واپڈا کے پانی وبجلی سے متعلق منصوبوں کیلئے فنڈزکے اجراءپر بھی غورکیا گیا۔

مزید : بزنس