دشنام طرازی کاالزام ، مفتی منیب کو غیر مسلم قراردلانے اور عیدکا چاند دیکھنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

دشنام طرازی کاالزام ، مفتی منیب کو غیر مسلم قراردلانے اور عیدکا چاند دیکھنے ...
دشنام طرازی کاالزام ، مفتی منیب کو غیر مسلم قراردلانے اور عیدکا چاند دیکھنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے وحی پانے والی پاکیزہ ہستیوں کے بارے میں مبینہ دشنام طرازی کامعاملہ سامنے آیاہے اور اِسی الزام کی بناءپر اُنہیں عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

اے آروائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے عیدکا چاند دیکھنے کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے ۔

یہ درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ مفتی منیب کی بد کلامی کے خلاف اپیل کی اجازت دے چکی ہے جبکہ کسی نبی کے بارے میں دشنام طرازی کرنے والا شخص رویت ہلال کا فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں۔درخواست میں مفتی منیب کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے اور اُنہیں غیر مسلم شہری قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں