اوئے غربیو!لندن میں افریقہ ایتھلیٹس روپوش

اوئے غربیو!لندن میں افریقہ ایتھلیٹس روپوش
اوئے غربیو!لندن میں افریقہ ایتھلیٹس روپوش

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے آنے والے افریقی ایتھلیٹس برطانیہ میں روپوش ہوگئے ہیں ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے پانچ باکسر ،ایک تیراک اور خاتون فٹ بالر سمیت سات ایتھلیٹس لندن اولمپکس میں شمولیت کے لیے آئے تھے لیکن برطانیہ پہنچ کر گم ہوگئے ہیں ۔گذشتہ روز کیمرون کے وزیرکھیل و جسمانی تعلیم کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں بتایاگیاکہ دوایتھلیٹس مقابلے ہار گئے ، ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ اوجانگ نے بتایاکہ آفیشلز سمیت ساٹھ کھلاڑیوں میں سے 28کھلاڑی گھروں کو واپس پہنچ گئے ،24کھلاڑی موجود ہیں تاہم سات گم ہوگئے ہیں ۔

مزید : کھیل