عدالتی فیصلوں سے مارشل لاءکاامکان ختم ہوگیا:اعتزاز احسن

عدالتی فیصلوں سے مارشل لاءکاامکان ختم ہوگیا:اعتزاز احسن
عدالتی فیصلوں سے مارشل لاءکاامکان ختم ہوگیا:اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے پرویز مشرف کے خلاف ڈٹ جانے سے ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہوا تاہم اب عدلیہ کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے نااہلی کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ، اگر پارلیمینٹ سادہ اکثریت کے ساتھ کوئی ایسا قانون بناتی ہے جو آئین کے ساتھ متصادم ہو تو اسے کالعدم قرار دینے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عدالت نے ایسے فیصلے سنائے ہیں جس سے مارشل لاءکا امکان ختم ہو گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی بھی حاصل کرے گی اور دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب بھی ہو جائے گی کیونکہ صدر آصف علی زرداری مخلوط حکومت بنانے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -