ووٹ پورے اورالیکشن کی تیاری کریں:زرداری کی پارٹی کے رہنماﺅں کوہدایت

ووٹ پورے اورالیکشن کی تیاری کریں:زرداری کی پارٹی کے رہنماﺅں کوہدایت
ووٹ پورے اورالیکشن کی تیاری کریں:زرداری کی پارٹی کے رہنماﺅں کوہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ انتخابات کا وقت پر انعقاد پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ صدر نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز حلقے کی ووٹر لسٹوں کی مکمل جانچ پڑتال کریں۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کی طرف واپس جانے سے کبھی نہیں گھبراتی۔ ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شریک ارکان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمینٹ کے پاس ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے اور طاقت کے نئے بننے والے مواخدے کی مزاحمت کریں گے۔ اجلاس میں توانائی بحران اور آئندہ انتخابات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے توانائی بحران پر ارکان کو بریفنگ دی جبکہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے حکومت کو درپیش قانونی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

مزید : اسلام آباد