اسمبلی کی مدت بڑھانے اور اسی پارلیمنٹ سے صدارتی الیکشن کی کوئی تجویز نہیں:وزیرقانون

اسمبلی کی مدت بڑھانے اور اسی پارلیمنٹ سے صدارتی الیکشن کی کوئی تجویز ...
اسمبلی کی مدت بڑھانے اور اسی پارلیمنٹ سے صدارتی الیکشن کی کوئی تجویز نہیں:وزیرقانون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ حکومت توہین عدالت ایکٹ 2012ءکو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست کر دی ہے اس ضمن میں صدارتی حکمانہ جاری کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو قانون کالعدم قرار دے کر پرانا قانون بحال کیا ہے اس کی بہت شقیں اور ان کا متن و منشاءایک ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسمبلیوں سے صدارتی الیکشن کروانے اوراسمبلیوںکی مدت بڑھانے کے بارے میں کوئی تجویز زیر غور نہیں نہ ہی اس معاملے پر ابھی کوئی بات ہوئی ہے تاہم اگر ایسا معاملہ سامنے آیا تو اس پر آئین و قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -