فوج سے تعلق برقرار ہے، اگلا وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کا ہو گا: پیر پگاڑا

فوج سے تعلق برقرار ہے، اگلا وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کا ہو گا: پیر پگاڑا
فوج سے تعلق برقرار ہے، اگلا وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کا ہو گا: پیر پگاڑا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرا پگاڑا نے اعتراف کیا ہے کہ فوج سے نصف صدی سے زائد پرانے تعلقات آج بھی اسی طرح برقرار ہیں جن میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کے1952ءسے فوج تعلقات تھے جوآ ج ابھی قائم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لیگی دھڑوں میں اتحاد میرے والد کا خواب تھا جو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وقت اور حالات مسلم لیگوں کو متحد کر دیں گے اور اگلا وزیراعظم بھی متحدہ مسلم لیگ کا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے۔

مزید : کراچی