تحریک انصاف نے متحدہ کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی

تحریک انصاف نے متحدہ کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی
تحریک انصاف نے متحدہ کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ پہلے اپنے اردگرد بیٹھی پارٹیوں سے کچھ کروائیں توپھر ہم سوچیں گے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماءفاروق ستار کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے تحریک انصاف لاہور کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی لیکن وہ انہیں اے پی سی میں شرکت کیلئے قائل نہ کر سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھیں اور ملک کو اس بحران سے نکالنے کا راستہ ڈھونڈیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی اور بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جن ایشوز کی بات اب کر رہی ہے تحریک انصاف کے سربراہ ایک عرصے سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے ایم کیو ایم نے جو سوچا ہے ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن پہلے اپنے اردگرد بیٹھی ہوئی پارٹیوں سے تو کچھ کراوائیں پھر ہم سوچیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے تحریک انصاف کی قیادت کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزید : لاہور