ٹنڈوآدم میں ریلوے ٹریک دھماکہ خیزمواد سے تباہ

ٹنڈوآدم میں ریلوے ٹریک دھماکہ خیزمواد سے تباہ
ٹنڈوآدم میں ریلوے ٹریک دھماکہ خیزمواد سے تباہ

  


ٹنڈو آدم (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹنڈو آدم میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خدا آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاگیاہے اور ڈیڑھ فٹ ٹریک تباہ ہو گیا جس کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

مزید : جرم و انصاف