سپریم کورٹ سیاسی کی بجائے عوامی مقدمات کو ترجیح دے ، کالاباغ ڈیم کے فیصلے پر بھی عمل درآمد کرالیں: ڈاکٹر بابراعوان

سپریم کورٹ سیاسی کی بجائے عوامی مقدمات کو ترجیح دے ، کالاباغ ڈیم کے فیصلے پر ...
سپریم کورٹ سیاسی کی بجائے عوامی مقدمات کو ترجیح دے ، کالاباغ ڈیم کے فیصلے پر بھی عمل درآمد کرالیں: ڈاکٹر بابراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو پسند اور ناپسند کی بجائے تمام کیسز کو سننا چاہیے،اگر عدالتی فیصلوں پر عمل کروانا ہے تو کالا باغ ڈیم کے بارے ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی عمل ہونا چاہیے، توہین عدالت کا قانون اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ کار سمجھ سے بالاتر ہے۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ماتحت عدلیہ سے لے کر سپریم کورٹ تک ہزاروں یا لاکھوں نہیں کروڑوں مقدمات ایسے ہیں جن کی آج تک سماعت ہی نہیں ہوسکی ۔ اُنہوں نے کہا کہ کرپشن اور دیگر معاملات پر سپریم کورٹ کو ضرور کارروائی کرنی چاہیے لیکن سیاسی سے زیادہ عوام کے مقدمات کو ترجیح دی جائے۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کافی عرصہ پہلے فیصلہ سنایا لیکن آج تک اس پر عمل نہیں ہو سکا، عدالت کو چاہیے کہ وہ اس کا بھی نوٹس لے اور کالا باغ ڈیم کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمدکروایا جائے۔