سعد رفیق کی رفتار بہت تیز ہے۔۔۔ سیکرٹری ریلوے عارف عظیم نے چار ماہ کی رخصت لے لی

سعد رفیق کی رفتار بہت تیز ہے۔۔۔ سیکرٹری ریلوے عارف عظیم نے چار ماہ کی رخصت لے ...
سعد رفیق کی رفتار بہت تیز ہے۔۔۔ سیکرٹری ریلوے عارف عظیم نے چار ماہ کی رخصت لے لی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ریلوے عارف عظیم کے درمیان ٹھن گئی ہے جس کے بعد سیکرٹری ریلوے بیماری کا بہانہ بنا کر چار ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ریلوے عارف عظیم کا موقف ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جس رفتار سے کام کر رہے ہیں وہ ان کے ساتھ کام نہیں کر سکتے لہٰذا انہیں چار ماہ کی رخصت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کی ہفتہ کے روز کی چھٹی بھی بند کر دی ہے جبکہ اتوار کے روز بھی دفتر پہنچ جاتے ہیں اور افسران کو کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ سیکرٹری ریلوے کی چار ماہ کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور