آزادی جیسی نعمت بڑی خوش نصیبی سے ملتی ہے ‘ اصغر علی گجر

آزادی جیسی نعمت بڑی خوش نصیبی سے ملتی ہے ‘ اصغر علی گجر
آزادی جیسی نعمت بڑی خوش نصیبی سے ملتی ہے ‘ اصغر علی گجر

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) آزادی ایک ایسی نعمت ہے جو بڑی خوش نصیبی سے ہی ملتی ہے ہمارے ملک پاکستان کو آزاد کرواتے وقت جو قربانیاں ہمارے بڑوں نے دیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے آج ہم لوگ جو آزادی سے سانس لے رہے ہیں اس کے بدلے ہمارے بڑوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کو آزاد کروانے میں لگا دیا اور ہماری آنے والی نسلوں کو ایک آزاد اور ود مختار ملک دیا جہاں پرہم ہم لوگ چین سے رہ رہے ہیں کیمبرلی سے پاکستانی کمیونٹی کے رہنما چوہدری اصغر علی گجر نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے 14اگست کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دی اور اس سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ افریقہ میں بسنے والے ہم پاکستانی یوم آزادی پرجوش طریقے سے منائیں گے اور دنیا کو دکھائیں گے کہ آزادی کیا ہوتی ہے انہوں نے جنوبی افریقہ میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی والے دن اپنے کام کاج چھوڑ کر اپنے قومی تہوار کو اچھے طریقے سے منائیں تاکہ دوسری قومیں ہم لوگوں کو دیکھ کر رشک کر سکیں۔

مزید :

عالمی منظر -