عوام شعبدہ باز لیڈروں کے چکروں میں نہ آئیں‘راشد بشیر سیال

عوام شعبدہ باز لیڈروں کے چکروں میں نہ آئیں‘راشد بشیر سیال
عوام شعبدہ باز لیڈروں کے چکروں میں نہ آئیں‘راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) عوام ان شعبدہ باز لیڈروں کے چکروں میں نہ آئیں اور نہ ہی ان کی کوئی چکنی چپڑی باتوں میں دھیان دیں ۔ 14اگست ہمارا قومی تہوار ہے جو کہ سال میں صرف ایک بار آتا ہے اور ہمیں یہ دن شایان شان طریقے سے منانا چاہئے نہ کہ دہرنے اور جلوسوں سے اس دن کا مزہ خراب کریں کیپ ٹاﺅن سے مسلم لیگ (ن) کے صدر راشد بشیر سیال نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح میاں برادران پاکستان کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں وہ عمران خان سے ہضم نہیں ہو رہا وہ کبھی تو الیکشن میں دھاندلی کا شور مچاتے ہیں تو کبھی کوئی اور شوشا اڑاتے ہیں ایک طرف سونامی تو دوسری طرف بے ڈھنگ دھرنا سمجھ میں نہیں آتا آخر خان صاحب چاہتے کیا ہیں ابھی ہماری حکومت کو صرف تھوڑا سا عرصہ ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہوئے ترقیاتی کام شاید سابقہ حکومتیں پانچ پانچ سالہ دور میں بھی نہ کر پائیں راشد بشیر نے مزید کہا کہ جو بحران ہمیں سابقہ حکومت دے کر گئی ہے وہ شاید آنے والی کوئی اور حکومت شاید 10سال میں بھی نہ کر پاتی یہی وجہ ہے کہ دوسری پارٹیاں سخت پریشان ہیں اور وہ دوبارہ الیکشن کروانے کا شور مچا رہے ہیں اس موقع پر محمد عمران منہج مہر نواز خان، علی ذی ، محمد توصیف احمد اور کئی دوسرے پارٹی ورکرز بھی موجود تھے۔

مزید :

عالمی منظر -