بھارت :دریائے گنگا میں کشتی کے الٹ جانے سے متعدد افراد ڈوب گئے ،32لاپتہ

بھارت :دریائے گنگا میں کشتی کے الٹ جانے سے متعدد افراد ڈوب گئے ،32لاپتہ

  

                                      نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں حکام نے ہندوو¿ں کے مقدس شہر وارانسی (بنارس) کے پاس دریائے گنگا میں ایک کشتی کے ا±لٹ جانے سے متعدد افراد ڈوب گئے ¾درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ پرانجل یادو نے 22 افراد کے تیر کر زندہ بچنے کی تصدیق کی ہے ورانسی کے ڈی آئی جی ایس کے بھگت نے تین لاشوں کے برآمد کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔اس کشتی پر تقربیا 50 افراد سوار تھے۔ بھارت کے ایک اخبار دا ڈیکن کرانیکل کے مطابق اس حادثے میں 32 افراد لاپتہ ہیں۔یہ واقعہ وارانسی کے نزدیک روہنیا میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق یہ کشتی چنار سے وارانسی جا رہی تھی اور گنجائش سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے سے وہ الٹ گئی۔ڈی آئی جی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور یہ مزید 24 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔کشتی میں سوار تمام مسافر مرزاپور ضلعے کے رہنے والے تھے اور انھیں تقریبا 50 کلومیٹر دور گنگاپور جانا تھا۔پرانجل یادو نے بتایا کہ کشتی میں کچھ لوگ اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ بھی سوار ہوئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے ہوا۔کشتی پر سوار بہت سے مسافر ایک مندر کی زیارت سے واپس آ رہے تھے۔ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے لاپتہ افراد کے گھروالوں کے لیے دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ نریندر حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وارانسی سے منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -