نا ئجیریا :بوکو حرام کے حملے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور

نا ئجیریا :بوکو حرام کے حملے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر ...

  

                         لاگوس(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نائجیریا میں بوکو حرام کے حملوں کے باعث اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیںاقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) صرف مئی سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد نائجیریا سے اپنا گھر چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔تنظیم کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد نے لڑائی سے بچ کر نائجیریا کے شمال مشرقی سرحد کے پار چیڈ کی جھیل کے ساتھ واقع ایک جزیرے پر پناہ لے لی ہے جہاں کوئی انسان نہیں رہتا۔اقوام متحدہ کے مطابق اس گروہ میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جنہیں کھانے، پانی، سر چھپانے کے لیے چھت اور طبی امداد کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے۔پناہ گزینوں کی تنظیم کے مطابق یہ افراد اپنے علاقے کولی کولیا پر بوکو حرام کے حملے کے بعد وہاں سے کسی طرح بھاگ نکلے اور دور دراز جزیرے پر پناہ لی۔تنظیم کا کہنا ہے کہ چیڈ نے وقتی طور پر جزیرے پر پناہ لینے والے ان افراد کو بچانے کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد کی مدد کے لیے امدادی کارکن بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ صرف رواں سال نائجیریا پر بوکو حرام کے حملوں میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران ہزاروں گاو¿ں و دیہات تباہ ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -