راجوری میں4بھائی سیلابی نالے میں بہہ گئے 3 کی لاشیں برآمد،جھاڑیوں میں پھنس جانے کے باعث ایک زندہ بچ گیا

راجوری میں4بھائی سیلابی نالے میں بہہ گئے 3 کی لاشیں برآمد،جھاڑیوں میں پھنس ...

  

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں راجوری کے علاقے منجاکوٹ 4 بھائی سیلاب میں بہہ گئے تین کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری کے علاقے منجا کوٹ میں ایک نالہ پار کرتے ہوئے چار بھائی سیلابی پانی میں بہہ گئے جن میں 3کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ چوتھا خوش قسمتی سے جھاڑیوں میں پھنس گیا جسے زندہ بچا لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق 4 بھائی محمد عالم ، فاروق احمد ، جاوید احمد عمر اوراورنگ زیب کوٹلی نالہ پار کرتے ہوئے اچانک سیلابی پانی میں بہہ گئے جن میں سے تین محمد عالم،جاوید اوراورنگ زیب ی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ جبکہ چوتھا بھائی فاروق احمد جو خوش قسمتی سے جھاڑیوں میں پھنس گیا تھا کو زخمی حالت میںمقامی پولیس نے بچالیا جسے ضلع ہسپتال راجوری داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے،تینوں بھائیوں کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -