سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد 16 اگست سے شروع ہوگی

سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد 16 اگست سے شروع ہوگی

  

مکہ مکرمہ(آن لائن)سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے آنے والے عازمین کی آمد کا سلسلہ 16 اگست سے شروع ہو جائے گا۔سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے بتایا ہے کہ پہلی حج پرواز جنوبی افریقہ سے حجازمقدس پہنچے گی۔ وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں آنے والے عازمین حج کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔انھوں نے بتایا: ''وزارت حج نے عمرہ کے لیے آنے والے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11 اگست تک اپنے اپنے آبائی ممالک کو واپس چلے جائیں''۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سال عمرہ کا سیزن کامیاب اور پ±رامن رہا ہے۔درایں اثناءیہ معلوم ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لیے آنے والے اسّی فی صد زائرین مکہ مکرمہ سے واپس چلے گئے ہیں ۔

اور باقی رہ جانے والے زائرین اپنے شیڈول کے مطابق واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -