مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 3برس کے دوران 49 فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 3برس کے دوران 49 فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی وزیر دفاع کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں 49بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے یہ اعتراف بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ تین برس کے دوران مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی فوج کے 49اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -