غزہ میں برطانوی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا سلسلہ شروع
لندن (بیورورپورٹ)فلسطین کے شہر غزہ میں برطانوی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے امدادی کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کام شروع کیا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق رفاہ میں برطانوی شہری کی ہلاکت کی رپورٹس سے آگاہ ہیں تاہم فوری بنیادوں پر معاملہ کی تحقیقات کیلئے مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں ذرئع ابلاغ نے جنوبی شہر رفاہ جس کی سرحدیں مصر کے ساتھ ملتی ہیں میں اسرائیلی فضائی حملے میں امدادی کارکن کی ہلاکت کی خبر نشر کی جس پر حکومت نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔