ازبکستان اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دے گا،ازبک وزارت خارجہ

ازبکستان اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دے گا،ازبک وزارت ...

  

تاشقند(اے پی پی) ازبکستان اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ازبکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈے قائم نہیں کرے گا۔ گزشتہ دنوں بعض اخبارات نے خبر دی تھی کہ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے ازبکستان کا دورہ کرتے ہوئے ملک کے اعلیٰ حکام سے افغانستان کی سرحد کے قریب ترمذ شہر میں عسکری سامان اور جنگی طیارے متعین کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -