لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر76کمپنیوں کا کاروبارہوا۔2کمپنیوں کے حصص میں اضافہ30کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ44کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس56.19 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5288.26 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل4لاکھ9ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز7لاکھ79 ہزار800 حصص کا لین دین ہوا تھا

۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے57 ہزار حصص۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے45ہزار500 حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے بھی45 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت1.20روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.32روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -