لاہورچیمبر اور سی سی پی آئی ٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہورچیمبر اور سی سی پی آئی ٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی سی پی آئی ٹی سب کونسل برائے کیمیکل انڈسٹری نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں ادارے زرعی شعبے میں مل کر کام کریں اور تحقیق و ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔ لاہور چیمبرکے صدر انجینئر سہیل اشاری اور سی سی پی آئی ٹی سب کونسل برائے کیمیکل انڈسٹری کی وائس چیئرپرسن مس ما چنیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا مقصد پائیدار تجارتی و معاشی تعلقات قائم کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کی رو سے دونوں ادارے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے ۔ دونوں ادارے تجارتی وفود کے تبادلے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے ۔ اس کے علاوہ دونوں ادارے میگزینز، ڈائریکٹریز، قواعد و ضوابط اور دیگر ضروری مواد کا تبادلہ کریں گے اور ایک دوسرے کو تجارتی و معاشی مواقعوں سے آگاہی دیں گے۔ دونوں ادارے تجارتی میلوں، نمائشوں، کانفرنسز، سیمینارز اور ایسی دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ مزید برآں دونوں ادارے سالانہ بنیادوں پر سی اے سی پاکستان ایکسپو اور سمٹ منعقد کریں گے۔ دونوں ادارے باہمی تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سی سی پی آئی ٹی بزنس نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبرکے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ اس میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور چیمبرنے سی اے سی پاکستان کو سالانہ ایونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


 سی سی پی آئی ٹی سب کونسل برائے کیمیکل انڈسٹری کی وائس چیئرپرسن مس ما چنیان نے اپنے خطاب کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔        

مزید :

کامرس -