سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی زیرصدارت محکمانہ اجلاس

سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی زیرصدارت محکمانہ اجلاس

  

لاہور(کامرس رپورٹر)نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیرصدارت محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے فلڈپلان 2014کاجائزہ لینے کے لیے میٹنگ کاانعقادہوا جس میں ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل (توسیع) ، ڈاکٹر رشید احمد ڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور،ڈاکٹرخالق شفیع ڈائریکٹراینیمل ڈیزیزرپورٹنگ اینڈسرویلنس و انچارج صوبائی فلڈ سیل ، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن وفوکل پرسن میڈیا، ڈاکٹرقربان حسین ڈائریکٹرپلاننگ اینڈاویلیوایشن اورڈاکٹرافتخار علی ڈائریکٹرہیڈکوارٹر نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مون سون کی بارشوںاورممکنہ سیلاب کے پیش نظر پورے پنجاب میں مویشیوںکوبیماریوںسے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اورادویات کی فراہمی کاجائزہ لیاگیا۔ اس موقع پرڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے آگاہ کیاکہ محکمہ لائیوسٹاک نے 15جون 2014سے30ستمبر2014تک صوبہ بھرمیں 22.02ملین گائیں، بھینسوں،بھیڑوںاوربکریوںکوحفاظتی ٹیکہ جات لگانے کاہدف مقررکیاہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ضرورت کے مطابق گائے،بھینسوں کوگل گھوٹواوربلیک کوارٹر، بھیڑبکریوںکوانٹیروٹاکسیمیا،پلورونمونیااوردیہی مرغیوںکو رانی کھیت کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی ترسیل بذریعہ کولڈچین سسٹم (Cold Chain System)شروع کر دی گئی ہے۔

 نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹرجنرل (توسیع)اورڈاکٹرخالق شفیع انچارج صوبائی فلڈ سیل کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حفاظتی ٹیکہ جات کی اس مہم کے متعلق کارکردگی کی یومیہ رپورٹ محکمہ کوباقاعدگی سے ارسال کریںاورپنجاب کے تمام اضلاع میں فوکل پرسنز مقرر کریں جو کہ صبح 8:00بجے تارات 8:00بجے تک ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سیلاب کی صورتحال میں 24گھنٹے کام کریں گے اس دوران صوبائی فلڈ سیل بھی 24گھنٹے کھلارہے گا۔ انہوںنے سیلاب کے خدشہ سے دوچاراضلاع میں تمام فیلڈ انچارجز کو مویشیوںکے لیے خشک چارہ اورونڈافراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 10کلوگرام کے فیڈ کے تھیلے(Feed Bags)تیارکرانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈاکٹراسرارحسین ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن کوبطورفوکل پرسن میڈیانے بتایاکہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے ذریعے ویکسینیشن مہم کے متعلق پریس ریلیز، آرٹیکل اوراشتہارات جاری کئے جارہے ہیں، فلڈ ٹیلی فون ڈائریکٹری 2014کے علاوہ محکمہ کے لوگووالی ٹوپیاں، شولڈربینڈز، شناختی کارڈز اوررہنمائی کے لیے پنجاب بھرمیں بینرزضرورت کے مطابق تیاراورتقسیم کئے جاچکے ہیں۔15جون 2014سے اب تک فلڈ ویکسینیشن وعلاج ومعالجہ کی پراگریس رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں بڑے جانوروںمیں 4977196،چھوٹے جانوروں میں2133460اورمرغیوں میں2894117حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیںجبکہ اس دوران 812332 جانوروں اور1395757مرغیوں کا علاج و معالجہ کیاگیا۔ ان حفاظتی ٹیکہ جات کامقصد صوبہ پنجاب کے جانوروںکو ممکنہ سیلاب سے پیداہونے والی بیماریوںسے محفوظ رکھناہے۔ انہوںنے ڈاکٹررشید احمدڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہورکوکہاکہ وہ اپنے وسائل بروئے کارلاتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی کویقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ شرکاءسے خطاب کے دوران کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والا تمام ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل سٹاف اپنی روایات کے پیش نظر جذبہ حب الوطنی اور ایمانداری کاثبوت دے۔میں امید کرتاہوںکہ سٹاف سیلاب سے قبل اورمتوقع سیلاب کے دوران ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نبردآزماہونے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کابھرپورساتھ دے گا۔

مزید :

کامرس -