میرا اور ہمارے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،راجہ شہزاد،قیصر ثناءاللہ
لاہور ( فلم رپورٹر )پروڈیوسر راجہ شہزاد کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں نے غلط فہمی پیدا کی ہے۔ میرا نے ہمارے ساتھ بہت اچھے طریقے سے کام کیا ہے ہمیں اس نے شکایت کا موقع نہیں دیا۔کو پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم میرا کے ساتھ پنجاب بھرمیں ڈرامے کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ہماری فلم بھی ڈائریکٹ کرے گی۔گزشتہ روز”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ”ویلکم میرا“کے دونوں پروڈیوسرز نے کہا ہے کہاس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میرا نے ہمارا ڈرامہ چھوڑ دیا ہے وہ اسصدی کی عظیم اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ہے ۔اس کی وجہ سے ہمارا ڈرامہ سُپر ہٹ ہوا ہے۔ہم مستقل بنیادوں پر میرا کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہم خوش نصیب ہیں کہ میرا ہمارے ڈرامے کا حصّہ ہے۔