سورج برجیتا کی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“ نے فلم سازی کے لئے ذہنی طور پر تیار کیا،کرن جوہر

سورج برجیتا کی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“ نے فلم سازی کے لئے ذہنی طور پر تیار ...

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ فلمساز و پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ سورج برجیتا کی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“ نے انہیں فلم سازی کے لئے ذہنی طور پر تیار کیا۔ کرن جوہر نے ٹوئٹر پر مداحوں کیلئے پیغام میں کہا کہ سورج برجیتا کی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“ دیکھ کر ان میں فلمسازی کا شوق پیدا ہوا اور انہیں یہ لگا کہ انہیں فلمیں بنانی چاہئیں جب انہوں نے فلمسازی کا کام شروع کیا تو ا نہیں یہ کام کرنے میں دلچسپ لگا اور انہوں نے شہرت حاصل کی آج ان کا شمار بالی ووڈ کے بہترین فلمسازوں میں ہوتا ہے جو ان کیلئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی فلمی دنیا میں محنت اور جدوجہد جاری رکھیں گے اور مداحوں کو فلموں سے محظوظ کرتے رہیں گے۔ فلم ہم آپ کے ہیں کون 1994ءمیں ریلیز ہوئی فلم کی اہم کاسٹ میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں۔ یہ فلم اپنے زمانے کی سپرہٹ فلم تھی۔   

مزید :

کلچر -