پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک نے ایک ارب89کروڑ کے قرضے فراہم کردیے

پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک نے ایک ارب89کروڑ کے قرضے فراہم کردیے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2014 ءپر 10 ہزار 501 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 60 ہزار 142 ممبران / کاشتکاروں میں ایک ارب 89 کروڑ 46 لاکھ 20 ہزار 356 روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا۔ گزشتہ فصل پر بینک نے ایک ارب 86 کروڑ 6 لاکھ 98 ہزار 596 روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے فصل ربیع 2013-14ء کی وصولی کی مد میں محکمہ امداد باہمی کے تعاون سے 98.66 فیصد کے حساب سے ایک ارب 91 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار 653 روپے کی وصولی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے فصل ربیع 2013-14ء کی وصولی کے ساتھ ساتھ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا ہوا ہے۔ صدر بینک نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق غیر فعال قرضہ جات کی وصولی 100 فیصد مکمل کی کریں۔

مزید :

کامرس -