بالی ووڈ حسینائیں ”بی ایم ڈبلیو انڈیا برائیڈل فیشن ویک“ میں عروسی ملبوسات میں ریمپ پر واک کریں گی

بالی ووڈ حسینائیں ”بی ایم ڈبلیو انڈیا برائیڈل فیشن ویک“ میں عروسی ملبوسات ...

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ حسینائیں ”بی ایم ڈبلیو انڈیا برائیڈل فیشن ویک“ میں عروسی ملبوسات میں ریمپ پر واک کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی حسین ادکارائیں جن میں کنگنا رناوت، نرگس فخری، شردھا کپور اور ایشا گپتا شامل ہیں ”بی ایم ڈبلیو انڈیا برائیڈل فیشن ویک“ میں عروسی جوڑا پہنے ریمپ پر واک کر کے جلوے بکھیرتی ہوئی دیکھائی دیں گی۔ فلم کوئین سے شہرت یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت ڈیزائنر سدمیت ورما کا ڈیزائن کردہ عروسی لباس، شردھا کپور ڈیزائنر جے جے والیا کا جبکہ ایشا گپتا اور نرگس فخری ڈیزائنر جیوتسنا تیواری کا ڈیزائن کردہ عروسی لباس پہن کر ریمپ پر واک کریں گی۔ یہ خصوصی شو (آج) نئی دہلی میں منعقد ہو گا۔

مزید :

کلچر -