5سال میں اسلامی بینکاری کا حجم دگنا ہو جائیگا ،قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک

5سال میں اسلامی بینکاری کا حجم دگنا ہو جائیگا ،قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک

  

                                       کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان میں اسلامی بینکاری کا نظام تیزی سے فروغ پا رہا ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے پانچ سال میں اسلامک بینکاری کا حجم دگنا ہو جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر سعید احمد کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکاری کا مستقبل نہایت مثبت ہے اور2020 تک اس کا مارکیٹ شیئر دگنا ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مارچ2014 میں اسلامک بینکنگ کے اثاثے ایک کھرب سے تجاوز کر گئے، یہ اثاثے اور ذخائر مجموعی طور پر بینکنکگ انڈسٹری کا 10 فیصد ہیں۔ مسلم اور غیرمسلم ممالک میں اسلامک بینکاری کو کنوینشل فنانس کا متبادل تسلیم کیا جاتا ہے اور پاکستان اسلامک بینکاری اور فنانس کا علمبردار ہے، پاکستان کے87 اضلاع میں 19اسلامک بینکاری نظام کے حامل اداروں کی 1300 شاخیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مزید :

کامرس -