شاہدہ منی کی رمیزہ نظامی سے ملاقات‘ مجید نظامی کے انتقال پر تعزیت

شاہدہ منی کی رمیزہ نظامی سے ملاقات‘ مجید نظامی کے انتقال پر تعزیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے گزشتہ روز رمیزہ نظامی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر شاہدہ منی کے شوہر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔شاہدہ منی نے رمیزہ نظامی سے ان کے والد مجید نظامی کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے صحافت میں مرحوم کی لازوال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔بلاشبہ وہ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ان کے جہان فانی سے رخصت ہونے کے بعد جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ شاید کبھی پورا نہ ہوسکے ۔شاہدہ منی نے کہا کہ مجید نظامی کی زندگی دور حاضر کے سب صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے صحافت میں نئی روایات کو جنم دیا ان کی اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا۔

مزید :

کلچر -