آئیڈیاز2014نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

آئیڈیاز2014نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر کراچی میں یکم دسمبر سے چار دسمبر تک ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ءکی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے نمائش کی کامیابی کی پیش رفت کیلئے امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن، بریگیڈیئر مظہر ممتاز قریشی نے کہا کہ آئیڈیاز 2014ءکیلئے دنیا بھر سے غیرملکی کمپنیوں اور وفود کی نمائش میں شرکت کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جو اس بات سے بھی عیاں ہے کہ نمائش کی 70 فیصد سے زائد جگہ پہلے ہی بُک ہوچکی ہے۔

اس موقع پر ڈی جی، ڈی ای پی او نے شرکاءسے مزید تعاون کی درخواست کی تاکہ پاکستان کے مثبت رخ کو اجاگر کیا جاسکے جو نمائش کا ایک بنیادی مقصد بھی ہے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے نمائندوں کی جانب سے ذمہ داریوں کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بھی شرکاءکو آگاہ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -