بعض سازشی لوگ مجھ پر کسی نہ کسی طرح پابندی لگانے کیلئے سازشیں کرتے رہتے ہیں ‘آفر ین

بعض سازشی لوگ مجھ پر کسی نہ کسی طرح پابندی لگانے کیلئے سازشیں کرتے رہتے ہیں ...

  

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ آفر ین خان نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو میری شہرت سے جلن ہوتی ہے اور وہ مجھ پر کسی نہ کسی طرح پابندی لگانے کے لئے سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر میں ایسے تمام عناصر کو باخبر کرتی ہوں کہ میں نے کبھی بیہودہ رقص نہیں کیا ہے اور نہ ہی مجھے گندے رقص اچھے لگتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑتے ۔ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ۔ بعض سازشی لوگ میری شکایتیں لگا کر مجھ پر پابندیاں لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے کوئی حسد نہیں کرتی ۔ سب ساتھی فنکاروں کا احترام کرتی ہوں اور توقع رکھتی ہوں کہ وہ بھی مجھے بھی وہی عزت و احترام دیں گے جو میں ان کو دیتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -