شاہ رخ خان میری آئندہ فلم کے ہیرو ہوں گے، روہت شیٹھی

شاہ رخ خان میری آئندہ فلم کے ہیرو ہوں گے، روہت شیٹھی

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کی آئندہ فلم کے ہیرو شاہ رخ خان ہوں گے۔ بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بارے میں میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ متعدد پرانی فلموں ”انگور، ہم، چلتی کا نام گاڑی اور پنجاب ایکسپریس“ کا ریمیک بنانے جا رہے ہیں جس میں وہ مختلف اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کریں گے۔ وہ میڈیا کی ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں وہ آئندہ جو فلم بنائیں گے ، ہیرو شاہ رخ خان ہوں گے۔ آئندہ فلم جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ روہت شیٹھی کی نئی فلم سنگھ ریٹرنز 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -