کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ایس ایم صادق کے ساتھ ایک شام آج منائی جائے گی

کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ایس ایم صادق کے ساتھ ایک شام ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے چالیس ہزارسے زائدنغمات کے خالق ایس ایم صادق کے ساتھ ایک شام آج الحمراہال نمبر دومیں منائی جائے گی ۔جس میں ملک کے معروف گلوکار،موسیقی سے وابستہ شخصیات اوراداکاربھی شرکت کرینگے۔اس موقع پرایس ایم صادق کی خدمات پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی اورفن وثقافت سے وابستہ شخصیات انہیں خراج تحسین پیش کریں گی جبکہ مختلف گلوکاربھی ایس ایم صادق کے تحریرکردہ گاکرانہیں خراج تحسین پیش کرینگے۔تقریب گلوکارشوکت علی ،عارف لوہار،شیرمیانداد،سائیں ظہور،انوررفیع ،شمسہ کنول ،صنم ماروی ،سائرہ نسیم ،نصیبولعل ،بشریٰ صادق ،نرمل شاہ ،ماہم رحمن،اداکارہ دردانہ رحمن ،راشد محمود،آمنہ علی ،محمدپرو یزکلیم اوردیگر فنکاروںکی آمدمتوقع ہے ۔

مزید :

کلچر -