سوناکشی سنہا کو لٹیرا میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ نہ ملنا افسوسناک ہے، وکرم ادیتیہ

سوناکشی سنہا کو لٹیرا میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ نہ ملنا افسوسناک ہے، وکرم ...
سوناکشی سنہا کو لٹیرا میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ نہ ملنا افسوسناک ہے، وکرم ادیتیہ
کیپشن: 1

  

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ فلمساز وکرم ادیتیہ نے کہا کہ انہیں اداکارہ سوناکشی سنہا کیلئے بڑا دکھ محسوس ہو رہا ہے کہ فلم میں بہترین پرفارمنس دینے کے باوجود وہ ایوارڈ نہ حاصل کر سکیں۔ وکرم ادیتیہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سوناکشی سنہا نے فلم لٹیرا میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا فلم کو زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا انہیں افسوس ہے کہ فلم میں اداکارہ سوناکشی کو پرفارمنس پر اتنی محنت کے باوجود کوئی ایوارڈ حاصل نہیں ہوا لیکن وہ ان کی پسندیدہ اداکاراو?ں میں سے ہیں اور وہ فلم میں ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں۔ وکرم کی نئی فلم بھویش جوش ہے فلم کے ہیرو سدھارت ملہوترا ہیں فلم کی ہیروئن کا انتخاب باقی ہے جس کے بعد فلم کی باقاعدہ عکس بندی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -