پرویز مہدی کی برسی آج منائی جائے گی

پرویز مہدی کی برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار پرویز مہدی کی برسی آج لاہور میں منائی جائے گی۔مرحوم کے شاگرد خاص طاہر پرویز مہدی نے کہا کہ میرے استاد پرویز مہدی مرحوم غزل گائیکی کے حوالے سے منفرد انداز رکھتے تھے۔وہ ایک درویش صفت اور پیار کرنے والے انسان تھے۔پرویز مہدی نے اپنے دور کے شہنشاہ غزل اور لیجنڈ گلوکار مہدی حسن سے میوزک کی تعلیم حاصل کی تھی۔مرحوم مہدی حسن خود بھی اپنے شاگرد کا فخر سے ذکر کیا کرتے تھے۔

مزید :

کلچر -