جاوید شیخ نے اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا

جاوید شیخ نے اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ممتاز فنکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیاہے۔ جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اب فلم بینوں میں اچھی اور معیاری فلموں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ اب میں عالمی سطح کی بہترین فلم اپنے پرستاروں کو دوں گا۔ جاوید شیخ قبل ازیں مشکل‘ چیف صاحب‘ کھلے آسمان کے نیچے اور یہ دل آپ کا ہوا بنا چکے ہیں۔ عیدالفطر پر جاوید شیخ نئی فلم ”سلطنت“ کی کامیابی پر فلمی حلقوں اور احباب سے مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -