رائل لندن کپ،یاسر عرفات کی عمدہ کردگی‘ سسکس نے ڈرھم کو ہرا دیا

رائل لندن کپ،یاسر عرفات کی عمدہ کردگی‘ سسکس نے ڈرھم کو ہرا دیا

  

لندن (اے پی پی) رائل لندن ون ڈے کپ میں پاکستان کے یاسر عرفات کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت سسکس نے ڈرھم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن کر دیئے۔ عرفات نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں ڈرھم کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔ پال کالنگ ووڈ اور سکاٹ بورتھوک 67، 67 اور مارک 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر عرفات نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں 191 رنز پر سسکس کی سات اہم وکٹیں گر گئی تھیں لیکن اس موقع پر یاسر عرفات اور ول بیئر ڈرھم کے باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 97 قیمتی رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر فتح دلائی۔

 عرفات 55 اور بیئر 45 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -