کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے کا شاندار استقبال
گال(آن لائن) کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے کا گال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال کیا گیا۔کرکٹ بیٹس کے سائے تلے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں ویلکم کیا گیا، سری لنکن ماسٹر بلے باز مہیلا جے وردھنے کو مداحوں نے بھرپور داد دی، جو اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیل رہے ہیں اور آخری ہی مرتبہ گال کے اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہیں۔سترہ سال تک سری لنکن کرکٹ کے لیے رنز بنانے اور فتوحات سمیٹنے والے مہیلا جے وردھنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کولمبو میں کھیلیں گے۔ سری لنکن مڈل آرڈر بلے باز انٹرنیشنل کرکٹ میں بیس ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔جے وردھنے نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اکیاون سنچریاں اور ایک سو انتیس نصف سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں۔