یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں جاوید میانداز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں جاوید میانداز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

  

گال (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں جاوید میانداز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، 24 سنچریاں بنا کر محمد یوسف کے ہم پلہ ہو گئے۔ یونس خان نے بدھ کو سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے، انہوں نے 25 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ بدھ کو گال میں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی 24 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے جاوید میانداد، وریندر سہواگ، کیون پیٹرسن اور لینگر کی 23سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، 24 ویں سنچری کے ساتھ ہی یونس خان محمد یوسف، گریگ چیپل اور ویون رچرڈز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -