بیٹنگ کا جارحانہ انداز برقرار رکھوں گا ،شاہد آفریدی

بیٹنگ کا جارحانہ انداز برقرار رکھوں گا ،شاہد آفریدی

  

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ جارحانہ انداز کو ہی برقرار رکھیں گے ¾ہیڈ کوچ وقار یونس سے اختلافات ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس اور ان کے درمیان رنجشیں ختم ہوچکی ہیں۔اب سب کو اناءبھی ختم کرنا ہوگی اور متحد ہوکر پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر پہنچانا ہوگا۔بوم بوم آفریدی نے بتایا کہ بورڈ نے جشن آزادی کپ کی وجہ سے ون ڈے اسکواڈ کیکرکٹرز کا کیمپ ختم کردیا ہے تاہم وہ سری لنکا کے خلاف شانداد کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -