راجر فیڈرر اور واورینکا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل داخل

راجر فیڈرر اور واورینکا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (اے پی پی) سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور سٹانسلاس واورینکا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنٹو، کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی پیٹر پولنسکائی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

 ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ہی کھلاڑی سٹانسلاس واورینکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 7-6 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رچرڈ گیسکوئٹ، اینڈرس سیپی، فیبیو فوگنینی، جائلز مونفلس اور روبریڈو بھی پہلی رکاوٹ عبور کر کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔