دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز

دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کا باقاعدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی) دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوگیا۔کیمپ 14اگست تک جاری رہے گا اور ٹیم 15اگست کی شام کو آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگی ۔کیمپ میں ہر روز ٹریننگ کے دو اور تین سیشنز ہوں گے جس میں کھلاڑیوں کو فٹنس، فیلڈنگ، بیٹنگ، باﺅلنگ، نیٹ پریکٹس وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں کے لئے دو ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی پریکٹس میچز کا انعقاد بھی ہوگا ۔،قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی 15اگست سے 6ستمبر تک آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور سیریز اور ستمبر 17سے 28ستمبر تک کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں حصہ لیں گی کیمپ میں شرکت کے لئے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں کپتان ثناءمیر، نائب کپتان بسمعہ معروف، سیدہ ندا فاطمہ عابدی، وکٹ کیپر سدرہ نواز، ندا راشد، جویریہ ودود، عثماویہ اقبال، ماریہ اقبال، عالیہ ریاض، کانیتہ جلیل، سماویہ صدیق، مہم طارق، ثانیہ اقبال سعدیہ یوسف اور ریزرو کھلاڑیوں میں رابعہ شاہ، ناہیدہ خان، انعم امین اور ارم جاوید شامل ہیں ۔