این بی پی ‘ آئی سی اے کرکٹ لیگ میں ینگ سٹار کلب اور ینگ کیپٹل کی فتح

این بی پی ‘ آئی سی اے کرکٹ لیگ میں ینگ سٹار کلب اور ینگ کیپٹل کی فتح

  

اسلام آباد (اے پی پی) این بی پی ‘ آئی سی اے کرکٹ لیگ میں کیپٹل جمخانہ ‘ ینگ سٹار کلب اور ینگ کیپٹل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ پنجاب کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کیپٹل جمخانہ نے پنجاب کلب کو 148 رنز سے ہرادیا۔ کیپٹل جمخانہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 36.2 اوورز میں 209 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ آصف ملک 48 ‘ وحید اختر اور وقاص ریاض 39‘ 39 اور عمیر رشید نے 34 رنز سکور کئے جواب میں پنجاب کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 61 رنز پر ڈھیر ہوئی فاتح ٹیم کی طرف سے احمد رحمن نے 4 اور وقاص احمد نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ المسلم کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ینگ سٹار کلب نے آل ینگ سٹارز کو 9وکتوں سے ہرادیا۔ آل ینگ سٹار کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.5 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان علی 27 اور محمد الیاس نے 24 رنز اسکور کئے ‘ فاتح ٹیم کی طرف سے احسان الحق نے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ینگ سٹار کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ وکی برام 39 اور وقار احمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 الیون سٹار کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ینگ کیپٹل نے الفتح کلب کو 4 وکٹوں سے مات دی۔ ینگ کیپٹل کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 30 اوورز میں 150 رنز سکوار کئے ‘ خرم شہزاد 57 اور جاوید اختر نے 48 رنز بنائے جواب میں الفتح کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 146رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -